• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کا تحفظ، بل وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے، اقبال خٹک

پشاور(نامہ نگار) فریڈم نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال خٹک نےوزیر اعظم عمران خان پر زور دیا ہے کہ ملک بھر کے صحافیوں اور اخباری کارکنان کا تحفظ یقینی بنانے کے لئےصحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق بل کو جلد از جلد قانونی شکل دینے کے لئے بل کا مسودہ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے ۔ تاکہ فوری قانون سازی کی جاسکے اور کارکن صحافیوں اور میڈیا کے خلاف جرائم کی سزا کو ختم کیا جاسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے ذریعے بل کا مسودہ تیار کیا ہے ۔

تازہ ترین