پشاور(نمائندہ جنگ) حیات آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں جمرود روڈ پر کارخانو چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر وٹو نے بتایا کہ ریلوے پٹڑی کی طرف سے کسی نے چیک پوسٹ پر بارودی مواد پھینکا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور بی ڈی یو کی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے جس نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔