• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی درخواست پر اعتراض کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے سنگین غداری فیصلے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر کی گئی اپیل پرسماعت (آج)پیر کو ہوگی ،چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے سے متعلق پرویز مشرف کے وکیل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ رجسٹرار آفس نے نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی اپیل کو مدعی کے خود پیش نہ ہونے کی بنیاد پر واپس کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس اپیل کو سنا نہیں جاسکتا جس کے بعد پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔
تازہ ترین