جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیے، سلمان خان
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل میں بند کرنا اور سوشل میڈیا پر سنسرشپ ہونی چاہیے۔ بگ باس 20 میں سلمان خان نے مصنوعی ذہانت سے تیار کی جانے والی جعلی ویڈیوز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔