• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کا اپنے مداحوں کیلئے پشاور سے راولپنڈی خصوصی بس چلانے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنے بقیہ میچز کے لیے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فیملیز کے لیے بڑی اسکرین اور راولپنڈی میں ہونیوالے پشاور زلمی کے پانچ میچز کے دوران اپنے مداحوں کے لیے پشاور سے راولپنڈی خصوصی زلمی فینز بس چلانے کا اعلان کیا ہے ۔

 ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے صحافیوں کو بھی خصوصی زلمی بس میں میچ کوریج کے لیے راولپنڈی لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کوئٹہ کے بعد قلندرز بھی جرمانے کا شکار

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ اگلے سال انشاللّٰہ پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

پشاور میں زلمی فینز کے لیے جہاں 26 مارچ سے پشاور میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی وہیں راولپنڈی میں شیڈول پشاور زلمی کے پانچ میچز کے لیے پشاور سے راولپنڈی خصوصی بس سروس بھی چلائی جائے گی۔

پشاور زلمی کے آئندہ تمام میچز کے لیے پشاور کے کرنل شیر خان (آرمی اسٹیڈیم) میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی اور فیملیز میچ کے ساتھ فوڈ اسٹالز سے بھی لطف اٹھاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: محمد حفیظ نے سنچری کیوں مکمل نہیں کی؟

اس کے علاوہ پشاور کے وہ صحافی جنہیں پی سی بی نے میڈیا ایکریڈیشن جاری کی ہیں وہ زلمی فینز بس میں پشاور زلمی کے مہمان کے طور پر میچ کوریج پر جاسکیں گے۔

جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ زلمی فینز کے شکر گزار ہیں جن کی بدولت پشاور زلمی پی ایس ایل کا سب بڑا برانڈ ہے۔ ان فینز کے لیے پشاور میں بڑی اسکرین اور زلمی بس سروس شروع کرنے کا مقصد یہی یے کہ زلمی فینز مل کر میچز سے لطف اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’ٹی 20 میں آخری بال تک کچھ نہیں کہا جاسکتا‘

چیئرمین زلمی کا کہنا تھا کہ انشاللّٰہ اگلے سال پشاور زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گی اور پورے خیبر پختونخوا اور پشاور میں کرکٹ کے جشن کا سماں ہوگا۔

تازہ ترین