• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا


وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو بجلی بلوں کے طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی، احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی نیز دیامیر بھاشا ڈیم پر واپڈا سیکورٹی فورس کے لیے 433 ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے کی منظوری ہو گی۔

کابینہ آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے ارکان کے استعفوں اور نئی تعیناتیوں کی منظوری بھی دے گی۔

وفاقی کابینہ نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے رول آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ انڈس واٹر کمشنر کی خالی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کو نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 پر بریفنگ دی جائے گی۔ خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کی تعیناتی اور کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین