• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں پولیو کا ایک اور کیس 13 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کے علاقے گرجا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ، متاثرہ 13ماہ کی بچی کو پولیو ویکسین کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے ۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گرجا کے علاقے میں پولیو وائرس کا متاثرہ کیس سامنا آیا ہے جس میں 13 ماہ کی بچی عائشہ بی بی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے جبکہ پولیو سمیت دیگر ویکسینیشن بھی نہیں کروائی گئیں۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو کیس کے بعد کل سے گرجا یونین کونسل میں دوبارہ پولیو مہم شروع کی جائے گی جس میں ساڑھے 12 ہزار بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے۔
تازہ ترین