• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، بچی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید ،ساڑھے10لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

مردان(نمائندہ جنگ) چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاء مفتی نے سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو عمر قید ساڑھے دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ استعاثہ کے مطا بق علاقہ بالا گڑھی کے ملزم ہارون نے 22اپریل 2017کو سات سالہ پڑوسن کو جنسی تشدد کانشانہ بنایاجس کا مقدمہ تھانہ شہبازگڑھی میں دفعہ376اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ53کے تحت درج کیاگیا۔ مقدمہ کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج فریال ضیاء مفتی کی عدالت میں مکمل ہوئی ۔ ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ا سے عدالت نے عمر قید اورپچاس ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔
تازہ ترین