اسلام آباد(صالح ظافر)ٹرمپ اورمیلانیا نےاحمد آباد کے سبرمتی آشرم کا مختصر ترین دورہ کیا جبکہ ناشتے میں موجود کھانے میں سے کچھ نہ چکھا۔ تفصیلات کےمطابق ٹرمپ اور میلانیا نے احمد آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کرکٹ اسٹیڈیم جاتے ہوئے صرف 15منٹ کیلئے آشرم کا دورہ کیا، آشرم میں دونوں کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا، اس مختصر سے دورے کے موقع پر مہمان وفد کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا تاہم ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے کچھ بھی نہ کھایا۔