• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر 7 کروڑ 70 لاکھ لاگت سے مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ، مال روڈ اور علامہ اقبال روڈ کی ری سٹرکچرنگ کے لیے ورک آرڈرز جاری کردیئے گئے ذرائع کے مطابق مال روڈ کی تزئین و آرائش پر4 کروڑ 30 لاکھ جبکہ علامہ اقبال روڈ پر 3 کروڑ 43 لاکھ لاگت آئے گی۔مال روڈ اورعلامہ اقبال روڈ پرفٹ پاتھوں کی بحالی، لین مارکنگ، کرب سٹونز پینٹنگ، کیٹ آئیزفکسنگ، نئی پارکنگ بیز، سائن بورڈز فکسنگ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پیڈ سٹرین لینز مارکنگ کی جائے گی جبکہ یہ منصوبہ60 روز میں پایا تکمیل کو پہنچے گا۔
تازہ ترین