• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی جی ایم آئی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ مباحثوں کی چیمپئن شپ

لاہور( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی)کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ انٹر کالجیٹ مباحثوں کی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق تھیں۔ مہمان خصوصی کشمالہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مرد و خواتین میں تفریق نہیں کرتا بلکہ دونوں کو مساوی انسانی حقوق حاصل ہیں اور ہمیں اپنے دین کی پیروی کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خواتین کو آگے لانا ہوگا۔
تازہ ترین