• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کا سپیشلائزیشن ٹریننگ نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز نے سپیشلائزیشن ٹریننگ نہ دینے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپیشلائزیشن ٹیسٹ پاس کرنے والے 1000ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی جائے اور انکا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر مدثر آفریدی ،ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر سردار اور دیگر داکٹرز نے کی اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 1355ڈاکٹروں نے اسپیشلائزیشن ٹسٹ پاس کیا حکومت صرف 385ڈاکٹروں کو ٹریننگ میں لیا ہے جبکہ باقی ڈاکٹرز کو تعینات کرنے کیلئے حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی جسکی وجہ سے انکا سال ضائع ہوگا اور دوبارہ سپیشلائزیشن ٹیسٹ دینے میں بھی وقت ضائع ہوگا جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔
تازہ ترین