• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے انتخابات29فروری تک مکمل ہو جائینگے

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی پشاور کے چیئرمین عبدالستار خلیل نے کہا ہے کہ مارچ سے ضلع بھر میں زکواۃ تقسیم کی جائے گی وزیراعظم عمران خان کے ویژن گورنر شاہ فرمان وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی زکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق کی خصوصی ہدیات پر زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے ضلع پشاور کی زکواۃ کونسل کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع پشاور کی تمام لوکل زکواۃ کمیٹیوں کی زکواۃ تقسیم کی نگرانی و مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ضلع پشاور کی 17ہسپتالوں کو غریبوں کے مفت علاج کے لئے زکواۃ فنڈز کے صحیح استعمال اور غریبوں کے مفت علاج کے انتظامات کا جائزہ کے لئے ڈسٹرکٹ زکواۃ افسر مبشر رضا کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ زکواۃ کونسل کے انیس ارکان اور 34گروپ سکرٹریوں پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں عبدالستار خلیل نے کہا کہ ضلع پشاور کے تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو زکواۃ فنڈز سے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے غریب بچیوں کو جہیز کے لئے رقم دی جائے گی یتیم بچوں کو ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے جبکہ بیوائوں کی مالی مدد بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین