• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکانداروں کا احتجاج اسلام آباد کرنیکا منصوبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) شمالی وزیرستان کے میران شاہ بازار کے متاثرہ دکانداروں کاپشاور پریس کلب اور صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاجی دھرنا چوتھے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری طرف متاثرہ دکانداروں نے صوبائی حکومت کی اس حوالے سے سردمہری سے مایوس ہو کر اسلام آباد کا رخ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہےتفصیلات کے مطابق متاثرین روزانہپشاور پریس کلب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت تک باقاعدگی سے اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا آج تک صوبائی حکومت کے کسی بااختیار وزیر نے متاثرہ دکانداروں سے ان کے مسائل کے حل کے لئے رابطے کی زحمت نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا متاثرہ دکاندارصوبائی حکومت سردمہری سے مایوس ہو کر اسلام کا رخ کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
تازہ ترین