• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗممبر قومی اسمبلی کے کزن کے گھر میں ڈاکہ ڈالنے والے ملزمان گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی کے رشتہ دار کے گھر ڈکیتی کرنے والے گروہ کوگرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ملزمان دوسرے اضلاع کی پولیس کو بھی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ 6فروری کو مسلح ڈاکوئوں نے چارپریزہ میں ممبر قومی اسمبلی نور عالم خان کے رشتہ دار اورنگزیب ولد سربلند خان کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور دوسری اشیاء لوٹ لیں تھی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا انہوں نے ایس پی رورل نجم الحسن ٗڈی ایس پی رورل رحیم شاہ اور ایس ایچ او متھرا راضی خان کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث محمد حیات ولد جان عالم سکنہ موسیٰ خیل چارسدہ،شیر باز ولد امیر نواز سکنہ محلہ برہان خیل بڈھ بیر،محمد عالم ولد زین خان سکنہ رحمت آباد، بخشی پل چارسدہ روڈ،ایمل خان ولد نعمت اللہ سکنہ آفغانستان حال بہادر کلے کوھاٹ روڈ علاقہ تھانہ بھانہ ماڑ ی اور جونیس خان ولد اولس خان سکنہ موسیٰ زئی انقلاب کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمو ں سے لوٹا گیا سامان برآمدکر لیا۔
تازہ ترین