• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو سیس پر مزید ٹیکس کی تجویز مسترد کرتے ہیں ‘ رضوان اللہ

پشاور( نیوز ڈیسک ) کسان بورڈ خیبر پختونخوا کے صدر رضوان اللہ خان نے ایک بیان میںکہا ہے کہ فی کلو تمباکو سیس پر مزید تین سو روپے ٹیکس کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کے اس ظلمانہ اقدام کے خلاف کاشتکاروں صوبے بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ مخصوص لابیز ایک بار پھر فی کلو تمباکو پر300روپے ٹیکس لگانے کیلئے کوشاں ہیں۔ تمباکو کاشتکاروں کے ساتھ بد ترین ظلم کو بند کیا جائے۔ اس ظالمانہ ٹیکس نے گزشتہ سال کے سیزن میں کاشتکاروں کو اربوں روپے نقصان سے دوچار کیا تھا ۔ کسان بورڈ نے تحریک چلا کر حکومت کو یہ ٹیکس واپس لینے پر مجبور کیا تھا ۔ اس لئے پچھلے سال کسان کا تمباکو عزت کے ساتھ فروخت ہوا تھا ۔مخصوص لابی اور دو ملٹی نیشنل کمپنیوں، فلپ موریس اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی انتہائی کوشش ہے کہ یہ ٹیکس دوبارہ لگا دیا جائے اور کسان ان کے رحم و کرم پر ہوں تاکہ ان کو آسانی سے لوٹا جا سکے ۔ اس ٹیکس کا مطلب مقامی وملکی کمپنیوں کو مارکیٹ سے باہر رکھنا ہے تاکہ یہ کمپنیاں رہجکشن اور ڈاؤن گریڈنگ کے نام پر آسانی سے کاشتکاروں کا استحصال کر سکیں ۔ میں خبردار کرتا ہوں کہ اگر یہ کسان دشمن اور ظالمانہ ٹیکس دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کسان بورڈ ملک بھر میں شدید احتجاج اور مزاحمت کرے گی ۔
تازہ ترین