• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی کتب میلہ تین مارچ سے شروع ہوگا‘ 60سے زائد بین الاقوامی پبلشرز اسٹالز لگائیں گے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام گیارہواں بین الاقوامی کتب میلہ تین مارچ سے شروع ہوگا جو تین روز جاری رہے گا میلے میں 60 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پبلشرز،ادارے ،اکیڈمیزاور کتب فروش اسٹالز لگائیں گے ۔کتب میلہ کے انچارج اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے معتمد اسفندیار خان کے مطابق کتاب بینی کلچر معاشرے سے آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے میلہ اس کلچر کے احیاءمیں مفید ثابت ہوگا، صوبے بھر خصوصاً پشاور کیمپس کےاساتذہ اور طلبہ 10 سے 50 فیصد رعایت پر کتابیں خرید سکیں گے۔
تازہ ترین