• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کا کلاس بائیکاٹ کا اعلان

پشاور(خصوصی نامہ نگار) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نےانتظامیہ کو مسائل کے حل کیلئے دو دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں 27 فروری سے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں کیا گیا جس میں جاری احتجاجی کیمپ اور مسائل پر انتظامیہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کیمپ کے 11 روز گزرنے، وائس چانسلر اور رجسٹرار کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے باوجود انتظامیہ نے اساتذہ کے مسائل نظر انداز کر دیئے۔
تازہ ترین