• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کی دوسری برسی پر انیل کپور کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے اُن کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھ دیا۔

گزشتہ روز بھارتی لیجنڈری اداکارہ اور بالی ووڈ کی پہلی خاتون سُپر اسٹار سری دیوی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور نے ان کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ان کے لیے جذبات شیر کئے۔


انیل کپور نے لکھا کہ ’سری! 2 سال گُزرگئے ہیں اور ہم آپ کو روز یاد کرتے ہیں،’اِس موقع پر پُرانی یادوں کا تصور ایک تلخ احساس ہے۔‘


بھارتی اداکار نے سری دیوی کے ساتھ گزارے وقت کے لئے شکر ادا کیا اور کہا کہ  وہ  ہمیشہ ہمارے خیالات اور دُعاؤں میں شامل رہیں گی۔‘


دوسری جانب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سری دیوی کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Miss you everyday

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor) on


جھانوی کپور نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کو ہر دن یاد کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ سری دیوی دو سال قبل دبئی میں ایک تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔

تازہ ترین