• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، بلیک میلنگ کےذریعے3ماہ تک لڑکی سےمبینہ زیادتی

قصور میں تین افراد بلیک میلنگ کے ذریعے 3 ماہ تک میٹرک کی طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ کالونی قصور میں میں 17 سالہ طالبہ ثناء کو ملزم جاوید اور اس کے دو ساتھیوں نے 3 ماہ تک مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنا کر لڑکی بلیک میل بھی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی جانب سے درخواست اور ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار لیا ہے جبکہ دو شاملِ تفتیش ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو بلیک میل کر کے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

تازہ ترین