• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارضِ پاکستان میں وہ ہے جس سے دنیا کما رہی ہے، شہر یار آفریدی

وزیرِ مملکت برائے سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ دنیا اب کسی اور جگہ چلی گئی ہے، پاکستان کی زمین میں وہ سب ہے جس سے باقی دنیا کما رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

کراچی کے مقامی ہوٹل میں چوتھی ٹرانس ریجنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پی ایم ایس اے سمیت غیر ملکی نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 85 فیصد منشیات دنیا کے مختلف ممالک تک جا رہی ہے۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہمارے تمام اداروں کا کردار بہت اہم رہا ہے، تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو اس طرح سراہا نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو پتہ ہی نہیں کہ کونسی منشیات استعمال ہو رہی ہے، اس ضمن میں ایک ایپلیکشن کے ذریعے والدین کو آگاہی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چرس فیکٹری، مشاہد اللّٰہ کا شہریار آفریدی کے بیان پر ردِعمل

وزیرِ مملکت نے کہا کہ اے این ایف کا کردار قابلِ تحسین ہے، ہم بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، ہم سب دیکھتے ہیں کہ قوم کے بچے زندہ لاشوں کی طرح پڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریہیبلی ٹیشن سینٹرز کی ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں، عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ دنیا کی قومیں اپنا مثبت چہرہ سب کے سامنے لاتی ہیں جبکہ بھارت کا چہرہ بری طرح سے دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ کل احمد آباد میں جو ہوا اس سے پوری دنیا کو ایک پیغام ملا ہے، ہم بھارت سے دشمنی نہیں چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ بھارت قوانین کی پاسداری کرے۔

یہ بھی پڑھیئے: اپوزیشن کا شہریار آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے پر واک آؤٹ

انہوں نے کہا کہ دنیا کی اعلیٰ قیادت اب پاکستان آتی ہے، تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور سیشنز کے ذریعے آگاہی دی جا رہی ہے۔

وزیرِ مملکت کا مزید کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے لوگوں کو منشیات سے متعلق آگاہی میں شامل کیا جا رہا ہے، تعلیمی اداروں میں بچوں کو ایپلیکشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل میں ساری ٹیمیں پاکستان کی ہیں، تاہم میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتا ہوں، کراچی پورے پاکستان کی بنیاد ہے۔

تازہ ترین