• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولنا چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

وزیراعظم چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولنا چاہتے ہیں، شہریار آفریدی


وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے ۔

شہریار آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ لوگوں سے خطاب کے دوران کہہ رہے ہیں کہ دنیا میں کئی ممالک ہیں جو منشیات سے ادویات بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہر سال بڑی مقدار میں چرس اور افیون پکڑتے ہیں اور پھر اسے جلا دیتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے یہ بھی کہا کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں اس حوالے سے فیکٹری بنانے پر کام شروع ہوگیا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے منشیات سے دوا بنانے کی فیکٹری تیراہ میں لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فیکٹری لگانے کے بعد لوگوں کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

تازہ ترین