• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس فیکٹری: مشاہد اللہ کا شہریار آفریدی کے بیان پر ردعمل

چرس فیکٹری: مشاہد اللہ کا شہریار آفریدی کے بیان پر ردعمل


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سینیٹ اجلاس میں شہریار آفریدی کے چرس کی فیکٹری سے متعلق بیان پر مشاہد اللہ خان نے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ جناب چیئرمین جب تک مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والی انڈسٹری نہیں لگے گی،غربت میں کمی نہیں آئے گی۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ مجھے کوئی امید نہیں تھی لیکن پچھلےچار ،پانچ دنوں سے امید بڑھ گئی ہےکہ موجودہ حکومت کے دور میں انڈسٹری لگے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر انسداد منشیات شہریارآفریدی کے بیان کے بعد ملک میں انڈسٹری لگنے اور ایکسپورٹ بڑھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

مشاہدا للہ خان نے مزید کہاکہ انسداد منشیات کے وزیر کہتے ہیں کہ ملک میں چرس ،افیون کی پہلی فیکٹری لگے گی تو پھر ایکسپورٹ ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ شہریار آفریدی کہتے ہیں چرس کی فیکٹری لگنے سے زرمبادلہ آئے گا، غربت کم ہوجائے گی اور ہر طرف ہرا بھرا ہوگا اور ساری قوم چرس پیے گی ۔

چند روز قبل وزیر انسداد منشیات نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ تیراہ میں چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کھولی جائے ۔

تازہ ترین