• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری: ایف بی آر نے فیکٹری سے برآمد ایک ارب مالیت کی چینی کی تحقیقات شروع کردیں

کوٹری: ایف بی آر نے فیکٹری سے برآمد ایک ارب مالیت کی چینی کی تحقیقات شروع کردیں


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سندھ کے شہر کوٹری میں فیکٹری سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی کی بوریاں ملنے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایف بی آر نے سندھ کی پانچ شوگر ملوں اور ایک نجی بینک سے تفصیلات مانگ لیں۔

20 فروری کو ایف بی آر نے فیکٹری سے ایک لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کی تھیں جن کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالک نے چینی کی خرید و فروخت کے لیے ٹریڈرز کا ریکارڈ پیش کیا تھا تاہم یہ ریکارڈ بوگس ثابت ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایف بی آر نے سندھ کی پانچ شوگر ملز اور ایک بینک کو لیٹر ارسال کیا ہے۔

جن ملز کو خط جاری کیا گیا ہے ان میں باوانی شوگر ملز، انصاری شوگر ملز، چمبڑ شوگر ملز، ٹنڈو الہ یار شوگر ملز شامل ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کوٹری سے برآمد کی گئی ان بوریوں کے بلٹی گیٹ پاس ان شوگر ملز کے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز سے چینی کی خرید و فروخت، بینک اکاؤنٹس سے لین دین کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

تازہ ترین