پاکستان اور روس نے تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا 40 سالہ پرانا تنازع بھی حل کرلیا۔
وزرات تجارت کے حکام کے مطابق تجارتی تنازع حل ہوتے ہی پاکستان نے روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی۔
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب پاکستان میں 8 ارب ڈالر کی روسی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
روسی سرمایہ کاری اسٹیل اور توانائی کے شعبے کے لیے ہے کیونکہ روسی قوانین کے مطابق کسی ملک کے ساتھ تجارتی تنازع ہونے کی صورت میں روسی کمپنیاں وہاں سرمایہ کاری نہیں کرتیں۔
وزرات تجارت کے حکام کا کہنا تھا کہ پانچ پاکستانی کمپنیوں کو 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔