• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کیلئے ڈنر میں سبزیوں اور گوشت سے بنی غذائیں رکھی گئیں

لاہور (صابر شاہ) بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو نئی دہلی کے راشٹراپتی بھون میں عشائیہ دیا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے عشائیہ کا طویل مینیو جاری کیا جس میں سبزیوں اور گوشت سے بنی غذائیں شامل تھیں۔ اس مہنگے ترین ڈنر کو ترتیب دیتے ہوئے امریکی ذائقے کو بھی مد نظر رکھا گیا۔ ڈنر کا آغاز سامن مچھلی کے تکے سے ہوا، جبکہ آلو ٹکی، چاٹ اور مختلف قسموں کے سوپ شامل تھے۔

تازہ ترین