• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی چوری کی ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے،واٹر ٹینکر اونرز ویلفیئر ایسو سی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر ٹینکر اونرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر عبد الحمید اور جنرل سیکرٹری حضور احمد خان نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ کے علاقے میں جو غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے پانی چوری کی لائنیں کاٹیں تو اب اس معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا کہ جس فیکٹری میں چوری کا پانی استعمال ہو رہا تھا اس کا مالک بھی ایف آئی آر میں نامزدہونا چاہئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ پانی کی چوری میں کون کون ملوث ہے۔ اس طرح کے مبینہ نمائشی آپریشن واٹر بورڈ ہمیشہ کرتا ہے، لیکن آج تک کوئی چور پکڑ اگیا نہ کسی پانی چور کوسزا ہوئی۔
تازہ ترین