• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کابیان پاکستان کو تسلیاں دینےکےسواکچھ نہیں،سراج الحق

اسلا م آباد:(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان پاکستان کوطفل تسلیاں دینےکےسواکچھ نہیں،ٹرمپ کےپاکستان سےدوستی کےدعوؤں کےپیچھےکیامقاصد ہیں دنیا خوب جانتی ہےکشمیرپرثالثی کی پیشکش دجالی جال ہے جس کو فلسطین کے حوالے سے دیکھا جا چکاہے،اس لئے حکمرانوں کو ہوشیار اور محتاط رہنا ہوگا،پاکستان کا کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کو قبول کرنا یواین او کی قراردادوں سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہوگا ، ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی تو خدشہ ہے کہ وہ فلسطین کی طرح کا کوئی فارمولا دیگا، بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونے والے ظلم کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئےاگر عالمی ضمیر سویا رہا تو مسلمانوں کیساتھ ساتھ ہندو دوسری اقلیتوں کو بھی بھارت سے نکال باہر کرینگے، بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے،مسلمانوں کی بستیوں ،مساجد اور خانقاہوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے، کروڑوں مسلمانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے،اگر عالمی برادری نے بروقت نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیراعظم نے معلوم نہیں کس سبزی مارکیٹ کا دورہ کیا ہے جو کہہ رہے ہیں کہ سبزیوں کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں،مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان مضحکہ خیرہے، حکومت دعوئوں اور پرفریب نعروں سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
تازہ ترین