اسلا م آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نےمسلم لیگ (ن) کےرہنمااورسابق وفاقی وزراشاہدخاقان عباسی اوراحسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جی آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی سمیت بیورو کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔