• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنیوالے ٹرمپ کی وائن اسٹائن سے متعلق عدالتی فیصلے کی تعریف

نیو یارک (اے ایف پی) جنسی ہراسانی کے متعددالزامات کا سامنا کرنیوالےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائن اسٹائن سے متعلق عدالتی فیصلے کی تعریف کی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامور ہالی ووڈ پروڈیوسر وائن اسٹائن کو جنسی ہراسانی کیس میں سزا سنائے جانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ فیصلہ خواتین کی بہت بڑی کامیابی ہے باوجود اسکے کہ انہیں خود بھی کئی خواتین کی جانب سےجنسی ہراسانی کے متعدد الزامات کاسامناہے۔بھارت میں نیوز کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ نے کہاکہ خواتین کی نقطہ نظر سے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ فیصلہ ایک بہت ہی مضبوط پیغام دیتا ہے، وائن اسٹائن سے متعلق انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا شخص ہے جسے میں بالکل بھی پسند نہیں کرتا۔
تازہ ترین