• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ، 6افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 6افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو خواجہ حسیب افضل نے بتایا کہ میں اپنے ملازم جمیل کے ہمراہ سرکلرروڈپراپنی دکان مارٹ آٹوز پر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر اعجاز ابراہیم ، افضل ابراہیم، عثما ن اعجاز اور بلال رزاق آئے جنہوں نے مجھ پر پسٹل سے فائر قتل کی نیت سے کیے ،میں کائونٹر کے نیچے چھپ کر بچتا رہا۔ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو دانیال عارف نے بتایا کہ میں اپنے بھتیجے شیروز کے ہمراہ ماموں کو ملنے جا رہا تھا کہ راستہ میں وحید ، زوہیب ، زین تین نامعلوم ملزم موجودتھے۔انہوں نے ہمیں روک لیا اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ زوہیب نے سائل کے بائیں پہلو پر چھری سےوار کیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔ زین نے شیروز کے سر اور چہرے پر مکے اور تھپڑ مارے ۔تھانہ صادق آبادکو واجد محمو د نے بتایاکہ میری بیوی اور بیٹی آیت نور اپنے ماموں منظور ڈار کے گھر واقع اقبال ٹائون امام بارگاہ والی گلی میں آئی ہوئی تھیں میں شام کو اپنی فیملی کو لینے گیا تو کسی نامعلوم شخص کے فائر سے میری بیٹی زخمی ہو گئی ۔تھانہ صدربیرونی کو سلیمان محمود نے بتایا کہ رب نواز، اسرار ، عاقب ، چودھری عدنان پپو پولیس والا ، علی ، فیضان اور وسیم سائل کا راستہ روک کر حملہ آور ہو گئے اور لوہے کے مکے اور رائفل کے بٹ مارے جس سے سائل کے دانت اور ناک زخمی ہو گیا ملزموں نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارا پیٹا ۔تھانہ چونترہ کو طارق محمود نے بتایا کہ اسرار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ قیوم اور سلیمان نے ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ ہمیں روک لیا ۔ قیوم نے پسٹل سے فائر پر کیا جو میری پنڈلی پر لگا ۔
تازہ ترین