• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گڈ گورننس کی فراہمی یقینی بنارہی ہے‘چوہدری پرویز اشرف

 بھمبر(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائز ر وزیر تعمیرات عامہ ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام ہماری طاقت ہیں بلا تفریق خدمت اور تعمیر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے سرکاری ملازمین عوام کے مسائل فوری حل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  دورہ ضلع کچہری ضلع انتظامیہ کے بعض افسران سے ملاقاتیں کرکے اپنے حلقہ برنالہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں سرکار ی اہلکاران عوام کے خادم بن کر کام کریں کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی پیپلز پارٹی کی حکومت گڈ گورننس کی فراہمی یقینی بنارہی ہے وزیر اعظم چوہدری عبدالحمید نے خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کرکے ثابت کردیا ہے کہ پی پی پی عوام کی بے لوث خدمت گار جماعت ہے چوہدری پرویز اشرف نے اس موقع پر وکلاء ، صحافیوں ، معززین علاقہ ،عرائض نوسیوں ، پولیس اہلکاران اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپاکردیا آمدہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔
تازہ ترین