ملتان(سٹاف رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا اور پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران نے کہا کہ بہت جلد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب اور اپر پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے والے ہیں،یہ مہم تبدیلی سرکار کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی اور تبدیلی سرکار کو گھر جانا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ گینگ آف بنی گالہ کے سربراہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور سلیکٹڈ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نالائقیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،عثمان بزدار ایک ایکڑ پر دس ہزار اور دس ہزار ایکڑ پر دس کروڑ درخت لگانے کے دعوے کر رہے ہیں حالانکہ ایک ایکڑ زمین پر پانچ سو درخت بھی بمشکل لگتے ہیں۔