• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق حکومتوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا‘ شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے عوام کے ہاتھ میں کشکول تھما دیا گیاہے ، ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین اعجاز خان کے والد ، سابق چیرمین فاروق خان بابر کے کزن سعید خان  کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر کامران خان بابر ، ذیشان خان بابر ، رانا عبدالجبار ، شیخ طاہر ، ڈاکٹر اسلم قریشی ، عارف کھوکھر اور خوش بخت خان موجود تھے ،وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
تازہ ترین