• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تجارتی مذاکرات پر بہت خوش ہوں، عبدالرزاق داؤد

امریکی وزیر ِتجارت  کی مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات 


مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی مذاکرات پر بہت خوش ہوں۔

عبدالرزاق داؤد نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران امریکا سے تجارتی مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان اور امریکا کے اقتصادی تعلقات کی نئی شروعات ہیں، امریکی وزیر ِتجارت نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کا کہا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ امریکا سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات ہوئی ہے، پاک امریکا ’بزنس اپرجیونٹی کانفرس‘ منعقد کرائی جائے گی اور پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت تعاون کے فروغ کے لیے بہت پر امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے تحت مذاکرات کرنے کا بھی کہا ہے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک کے حوالے سے آئندہ مذاکرات جلد واشنگٹن میں ہوں گے۔

تازہ ترین