• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نے سونیا کیلئے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین و اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ سونیا حسین کی جاندار اداکاری پر ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے سونیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت دوست میں آپ کی اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں اور اب تک میں نے آپ کو ہر جگہ عمدہ پایا ہے۔

یاسر نے سونیا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار ی میں تو آپ استاد ہیں ، چاہے مزاحیہ کردار ہوں یا انتہائی سنجیدہ آپ کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سونیا ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، اسی طرح ترقی کرتی رہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: سونیا حسین میرے لکھے ہوئے کردار نبھانے کے قابل نہیں

گزشتہ دنوں ملک کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ سونیا حسین کے متعلق کہا تھا کہ وہ اتنی قابل نہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کرسکیں۔

قبل ازیں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں خلیل الرحمن قمر کا ڈرامہ آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین