آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی ایس ایل: زلمی کا سلطانز کو جیت کیلئے 124 رنز کا ہدف


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا میچ ہے۔ 

اننگز کے آغاز سے ہی ملتان سلطانز کے بولرز نے پشاور زلمی کو دبائے میں لیے رکھا۔

ٹام بینٹن کی شکل میں 4 کے مجموعے پر زلمی کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اس کے بعد کامران اکمل اور حیدر علی نے 31 رنز جوڑے۔

پی ایس ایل فائیو کے پہلے سینچری میکر کامران اکمل بھی 15 رنز بنا کر 35 کے مجموعے سہیل تنویر کا شکار بنے۔

حیدر علی ایک جانب رنز بناتے رہے لیکن دوسری جانب سے لیام لیونگسٹن اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی ایک ہی اوور میں محمد الیاس کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جب 41 پر ہی 4 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تو حیدر علی نے لیام ڈاسن کے ساتھ ٹیم کا اسکور 85 تک پہنچایا۔

دلکش شاٹس کھیلنے والے حیدر علی سہیل تنویر کی گیند پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیام ڈاسن بھی 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو ان کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سہیل تنویر 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد عرفان اور محمد الیاس بھی 2، 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ رواں سیزن کے دوران دونوں ٹیموں نے اس سے قبل 2، 2 میچز کھیلے ہیں جن میں انہیں ایک میں شکست جبکہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کا مزہ چھکایا لیکن کراچی کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

دوسری جانب ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو باآسانی ہرادیا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ سے اسے شکست کا سامنا ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید