آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

یاسر حسین نے سونیا کی اداکاری پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین و اداکار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ سونیا حسین کی جاندار اداکاری پر ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے سونیا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بحیثیت دوست میں آپ کی اہلیت کا اندازہ لگا سکتا ہوں اور اب تک میں نے آپ کو ہر جگہ عمدہ پایا ہے۔یاسر نے سونیا حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار ی میں تو آپ استاد ہیں ، چاہے مزاحیہ کردار ہوں یا انتہائی سنجیدہ آپ کی اداکاری کا کوئی مقابلہ نہیں۔انہوں نے لکھا کہ سونیا ملک کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، اسی طرح ترقی کرتی رہیں ۔گزشتہ دنوں ملک کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ سونیا حسین کے متعلق کہا تھا کہ وہ اتنی قابل نہیں کہ ان کے لکھے ہوئے کردار ادا کرسکیں۔قبل ازیں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں خلیل الرحمن قمر کا ڈرامہ آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دل لگی سے مزید