• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول بٹ شہید ایک نظریہ کا نام ہے ،مقررین

میلان(جنگ نیوز)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اٹلی برانچ کے زیراہتمام اٹلی کے شہر طورینو میں مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پروگرام میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون کے سیکرٹری جنرل سردار ظہیر زاہد مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔تقریب کی صدارت ندیم کشمیری نے کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض اسرارعظیم نے اداکیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہا کہ بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید ایک نظریہ کا نام ہے ۔ انھوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید کی تحریک آزادی کی جدوجہد کشمیری قوم کےلیے مشعل راہ ہے۔ مقررین نے نام نہاد وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور ی کے گلگت بلتستان کے حوالہ سے بیان کی مذمت کی۔ مقررین نے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔انھوں نے چئیرمین جےکےایل ایف یاسین ملک اوردیگراسیران کی فی الفوررہائی کا مطالبہ کیا ۔ اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام میں زونل سیکرٹری جنرل سردار ظہیر زاہد جموں و کشمیر لبریشن کے رہنما سردار ندیم یوسف،سردار خبراں،سردار وحید ،سردار زبیر ،سردار اسرار عظیم، سردارمتین ،سردار ظہیر،سردار حمید ،سردار طاہر لطیف ،سردار ادریس ،سردار عمران ،سردار مسعود ذوالقرنین حنیف اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام میں کشمیری رہنما اسرار عظیم نے اپنے ساتھیوں ظہیرمکھن اورعبدالوحید سمیت جےکےایل ایف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین