• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا مسلمانوں کا مقدمہ لڑنےکیلئے تیاری

مالی (اے پی پی) مالدیپ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں میانمار کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے کےلئے کے لئے تیاری جاری ہے اور اس نے عالمگیر شہرت یافتہ وکیل امل کلونی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دلانے کا مقدمہ مسلمان افریقی ریاست گیمبیا کےساتھ مل کر لڑےگی۔ 2017 ءمیں میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 7 لاکھ 40 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش منتقل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ ماہ عالمی عدالت انصاف نے میانمارکو حکم دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ امل کلونی نے مالدیپ حکومت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مالدیپ حکومت عالمی عدالت انصاف کے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور ثبوت کو نقصان پہنچانے سے روکنے کے لئے کیے گئے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
تازہ ترین