• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ویسٹ لندن میں ایک شخص چھری کے وار سے ہلاک

لندن( جنگ نیوز) نارتھ ویسٹ لندن میں ایک حملے میں ایک شخص کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ 42 سالہ لینکس نائیجل ایلیسینڈر آنسن روڈ سے شدید زخمی حالت میں ملا تھا جس کے گلے پر چاقو کے زخم تھے۔ جائے وقوع پر طبی عملہ کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اسے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور مقامی وقت 07:30 جی ایم پی پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مسٹر ایلیسنڈر کا تعلق ہارلسڈن سے تھا اور اس کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم ایگزامینیش بعد میں کیا جائے گا ۔ڈیٹیکٹو چیف انسپکٹر سائمن اسٹین کامبی نے کہا کہ افسران اس واقعے پر کھلے ذہن پر کام کر رہے ہیں۔ میرے افسر کسی سے بھی عینی شاہد کی فون کال یا اطلاع کا انتظار کر رہے ہیں جس نے کسی قسم کی تکرار سنی ہو اور اس واقعے کا مشاہدہ کیا ہو یا اس کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہو ۔ معلومات کی فراہمی کیلئے عینی شاہدین پولیس سے تعاون کریں ۔
تازہ ترین