• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹوکس اور بٹلر کوآرڈر آف دی برٹش ایمپائر اعزازسے نواز دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آفیسر آف دی موسٹ ایکسلینٹ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر(او بی ای) اور جوز بٹلر کو ممبر آف دی موسٹ ایکسیلینٹ آرڈر آف دی برٹش (ایم ای بی) ایمپائر سے نوازا گیا۔ بکنگھم پیلس میںان دونوں کھلاڑیوں کو2019ورلڈ کپ میںٹیم کی کامیابی میں عمدہ پرفارمنس پر اس اعزاز سے نوزا گیا۔ شہزادہ ولیم نےبین اسٹوکس کواس اعزاز سے نوازا۔خیال رہے کہ بین اسٹوکس کی 84رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ٹائی ہوا تھاتاہم سپراوور میں میچ ایک دفعہ پھر برابر ہو گیا لیکن انگلینڈ نے میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے کی وجہ سے فتح حاصل کی اور پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔
تازہ ترین