• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور احسن اقبال کی رہائی حق کی فتح ہے، لیگی رہنما

ہیلی فیکس ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کو حق وسچ کی فتح قرار دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ اینڈبھبرسائیڈ کےصدر اسد بٹ، صدر ویسٹ یارکشائر نعمان ملک اور دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین شاہد خاقانو عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی سچ کی کامیابی اور باطل کی شکست ہے ۔ان دونوں رہنمائوں کی رہائی پر برطانیہ میں لیگی کارکنوں میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس بٹ اور نعمان ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورریلیف دینے کے بجائے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی روش پر چل پڑی ہے ۔ہماری بے گناہ قیادت کے خلاف من گھڑٹ اور بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن مسلم لیگ ن بہادروں اور دلیروں کی جماعت ہے، عمران خان اور اس کا ٹولہ چاہے کچھ بھی کرلے وہ میاں نوازشریف کے جانثاروں کو جھکانے میں کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری قیادت محب وطن ہے اور ہم عوام کے عوام حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ صدر ناصر بٹ کی قیادت میں متحد ہے۔
تازہ ترین