راولپنڈی (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد بدھ کی شام اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
جیل سے باہر آنے پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کے ہارپہنائے ، پتیاں نچھاور، رہائی کی روبکارموصول ہونے کے بعدجیل انتظامیہ نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعدتقریباً سواپانچ بجے انہیں رہاکیا۔
اڈیالہ جیل سے باہر آنے پرن لیگی کارکنوں نے دونوں رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیاانہیں پھولوں کے ہارپہنائے گئے کارکنوں نےانہیں اپنے کندھوں پراٹھالیااس دوران پرجوش کارکنوں نے نعرے بازی کی اوردونوں لیڈروں پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ۔