• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین ، جیولری اورقیمتی پتھروں کی تجارت کی نگرانی کیلئے قوانین تیار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی سفارشات کے تحت انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں تک رسائی کی روک تھام کیلئے رئیل سٹیٹ ، جیولری اور قیمتی پتھروں کی تجارت کی نگرانی کیلئے ایف بی آر نے رولز مرتب کر لیے ہیں ، ذرائع کےمطابق مجوزہ رولز وزارت قانون میں منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں اور وزارت قانون کی منظوری کے بعد رولز پر عملدرآمدشروع ہو جائیگا ، رولز کے تحت جیولرز کو تمام ٹرانزکشن کی دستاویزات کا ریکارڈ رکھنا ہوگا اور ایک سسٹم کے ذریعے ٹرانزکشن کی معلومات ایف بی آر کو دینے کے پابندہونگے ۔
تازہ ترین