• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکے لگوانے والی قوم ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکے لگوانے والی قوم ہے اوسطاً یہاں ہر شخص بارہ ٹیکے لگواتا ہے اور نزلہ زکام جیسی معمولی تکلیف پر بھی ٹیکہ لگوالیتا ہے اور اینٹی بائیوٹک دوا استعمال کرتا ہے جس سے ان دوائوں کے ذریعے علاج کے لئے اس کی مدافعت ختم ہوجاتی ہے۔پاکستان میں 2 کروڑ لوگ ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں جو آبادی کا 9 فیصد حصہ بنتی ہے۔ صدر مملکت بدھ کی شب اے پی این ایس کے سالانہ عشائیے سے خطاب کررہے تھے جس کی نظامت سوسائٹی کے سیکریٹری سید سرمد علی نے کی۔ صدر مملکت سماجی مسائل کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی بے اعتنائی پر بھی دکھ کااظہار کرتے رہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کی طرف سے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے اظہار خیال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے گفتگو نہیں کررہا۔ صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا کے بارے میں سخت تنقیدی لب و لہجہ اختیارکیا اور کہا کہ اس کی دی خبروں میں سے اسی فیصد جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ بھارتی عام انتخابات میں مودی کی بی جے پی نے سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کر کامیابی حاصل کی تھی۔
تازہ ترین