• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری نے بھارتی بربریت کا نوٹس نہ لیا تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سید غلام مصطفےٰکمال اور جنرل سیکرٹری چوہدری یاسر محمود چٹھہ نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند ہندو نریندر مودی کی پشت پناہی پر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ان انتہا پسندوں کے ساتھ پولیس بھی مسلمانوں کے گھروں کو جلا رہی ہے اور قتل عام میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے بروقت اس بربریت کا نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے جبکہ بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے جس سے بھارت کی جمہوریت پسندی کا راز کھل چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لے اگر عالمی ضمیر سویا رہا تو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو دوسری اقلیتوں کو بھی بھارت سے نکال باہر کریں گے۔
تازہ ترین