• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیشنل ٹیکس بےقاعدگیاں، 12افراد کیخلاف چارج شیٹ ڈرافٹ تیار

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی میں پروفیشنل ٹیکس میں 2کروڑ 53لاکھ سے زائد کی مبینہ بے قاعدگیوں پر دو ای ٹی اوز سمیت 12ایکسائز انسپکٹروں کیخلاف چارج شیٹ کا ڈرافٹ تیار کر کے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو بھجوا دیا گیا جو سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ ان افسران اور عملہ پر اڑھائی کروڑ روپے سے زائد پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے ، کم ادائیگی اور جعلی رسیدوں کو ان کیخلاف انکوائری کیلئے کافی مواد قرار دیدیا گیا ہے، جن افسران کیخلاف آڈٹ رپورٹ میں پروفیشنل ٹیکس میں مبینہ بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں ان میں ای ٹی او نعمان خان (جو آج کل ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز لاہور تعینات ہیں)، ای ٹی او محمد سمیر (جو آج ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی کی پوسٹ پر تعینات ہیں) ، انسپکٹروں میں محمد اصغر، خالد خلیل، عبدالطیف، مہوش جاوید ، عاصم ستار، غلام علی ، محمد اقبال، قدیر احمد، عقیل اختر اور شقیب حسن شامل ہیں۔
تازہ ترین