آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے،عالمی برادری نوٹس لے،بشریٰ انصر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی مسز بشریٰ انصر نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ہندوستان میں انتہا پسند مسلم آبادیوں میں جاکر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں جس کی پشت پناہی نریندر مودی کی حکومت کر رہی ہے، انتہا پسندوں کے ساتھ پولیس بھی مسلمانوں کے گھروں کو جلا رہی ہے اور قتل عام میں ملوث ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے،عالمی برادری نے بروقت نوٹس نہ لیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے۔

اسلام آباد سے مزید