• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان کے پیروکارہیں‘خدمت خلق ورثے میں ملا‘شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ (آئی این پی )رکن اسمبلی وچیئرپرسن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی شاہینہ کاکڑ نے مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کا دورہ کیااس موقع پر ان کے ہمراہ اے این پی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا اور ترجمان اخلاق بازئی بھی موجود تھے ۔رکن اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمقبول کاکڑ نے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔شاہینہ کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائے گاہم باچاخان کے پیرو کار ہیں اور خدمت خلق ہمیں ورثے میں ملا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہر فورم پر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے آواز بلند کریں بلکہ مشینری ودیگر سہولیات کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی سیکرٹری صحت سے بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی اولین کوشش ہے کہ وہ عوام کو صحت اور تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے جب ہم عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرینگے تو ان سے کئے وعدے پورے ہونگے ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں درخت لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ درایں اثناء انہوں نے سول ہسپتال پشین کابھی دورہ کیا اس موقع پرایم ایس عبدالحنان آغا نے انہیں بریفنگ دی ،دورے کے موقع پر رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے ہسپتال کیلئے منظور کرائی گئی ایمبولینس کی چابیاں ایم ایس کے حوالے کیں ،بعدازاں انہوں نے ضلع پشین باچاخان مرکز کادورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ،عبدالباری کاکڑ،عبدالباری غرشین اور عبید اللہ عابد بھی تھے ۔
تازہ ترین